باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا 3 خواتین اساتذہ سمیت 6 افراد جاں بحق

تنگی کے علاقے سلارزئی میں اسکول وین کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کی مدد سے اڑا دیا گیا


ویب ڈیسک August 19, 2014
سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

تنگی کے علاقے سلار زئی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 خواتین اساتذہ اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل تنگی کے علاقے سلارزئی میں اسکول وین کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین اساتذہ، 2 بچے اور گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اسکول وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں