کراچی میں دہشتگردوں نے ایک گھنٹے کے دوران 3 پولیس اہلکار جاں بحق کردیئے

لانڈھی میں ایک شخص قتل اورایک کی لاش ملی جبکہ قائدآباد میں 2 اور بلدیہ ٹاؤن میں ایک پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا شکارہوا


ویب ڈیسک August 19, 2014
رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں چند روز کے سکون کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے آج بھی اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 بے گناہ افراد کو موت کے منہ میں دھکیلا جاچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے دفتر کے قریب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ لانڈھی نمبر 6 سے ایک شخص کی لاش ملی جسے امدادی کارکنوں نے جناح اسپتال منتقل کردیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بلڈیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ہیڈ کانسٹیبل طاہر موٹر سائیکل پر گھر سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ اس کے علاوہ قائد آباد میں داؤد چورنگی کے قریب پولیس اہلکار اظہر اور اعظم کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج جاں بحق ہونے والے تینوں اہلکار انسداد پولیو مہم میں رضاکاروں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک مختلف پرتشدد واقعات میں 110 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |