امریکی سینیٹ میں کیوبا پر حملے سے متعلق قرارداد پیش کرنے کی تیاری

قرارداد کا مقصد کیوبا پر حملے کو روکنا نہیں بلکہ صدر کو ایسا حملہ کرنے سے روکنا ہے جب تک کانگریس منظوری نہ دے


ویب ڈیسک April 25, 2026

امریکی سینیٹ میں کیوبا پر ممکنہ حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی جسے ڈیموکریٹک پارٹی نے تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک سینیٹرز نے ایک ’وار پاورز ریزولوشن‘ کے عنوان سے قرارداد پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔

اس قرارداد کا مقصد کیوبا پر حملے کو روکنا نہیں بلکہ صدر کو ایسا حملہ کرنے سے روکنا ہے جب تک کانگریس منظوری نہ دے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد سینیٹرز نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار کانگریس کے پاس ہوتا ہے تاہم صدر بعض حالات میں محدود فوجی کارروائی خود بھی شروع کر سکتا ہے جبکہ یہ قرارداد سی اختیار کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔