اسلام آباد میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

پولیس کے مطابق مقتول حبیب الرحمٰن سیکیورٹی گارڈ ہے جو فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھا


ویب ڈیسک April 25, 2026

اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے 4 لاشیں ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 2 مرد، 1 عورت اور 1 بچہ شامل ہے، چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول حبیب الرحمٰن سیکیورٹی گارڈ ہے جو فیملی کے ساتھ رہائش پزیر تھا۔

اطلاع دینے والے سیکیورٹی گارڈ اور اہلِ محلہ کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔