اسلام آباد:
حکومت نے ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026ء نافذ کردیا جس کے تحت پاکستان کے راستے ایران تک سامان کی ترسیل کی اجازت دے دی گئی۔
ٹرانزٹ آف گڈز آرڈر 2026ء کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئے ٹرانزٹ روٹس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، گوادر، کراچی اور تفتان روٹس ٹرانزٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق تیسرے ملک سے ایران جانے والا سامان پاکستان سے گزر سکے گا، گوادر بندرگاہ کو بھی تجارتی مقاصد کے لیے حیثیت دے دی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرانزٹ کارگو کے لیے مالی گارنٹی لازمی قرار دے دی گئی، ایف بی آر قوانین کے تحت کسٹمز طریقۂ کار لاگو ہوگا۔