اوپن اے  کا نیا اے آئی ماڈل متعارف، ’سُپر ایپ‘ کی جانب پیشرفت

کمپنی نے اپنے نئے جی پی ٹی-5.5 ماڈل کو ’ذہانت کی ایک نئی کلاس‘ قرار دیا ہے


ویب ڈیسک April 27, 2026

ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنا سب سے طاقتور مصنوعی ذہانت ماڈل متعارف کرانے کے بعد اپنی ’سُپر ایپ‘ بنانے کے خواب کے اور قریب پہنچ گئی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی اس کمپنی نے اپنے نئے جی پی ٹی-5.5 ماڈل کو ’ذہانت کی ایک نئی کلاس‘ قرار دیا ہے۔ ایسا ماڈل جو بغیر انسانی نگرانی کے خودمختار انداز میں مختلف کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈویلپرز کے مطابق یہ نیا ماڈل آن لائن تحقیق کرنے، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے، دستاویزات تیار کرنے، سافٹ ویئر چلانے اور کوڈ لکھنے میں خاص طور پر ماہر ہے۔

اوپن اے آئی کے شریک بانی گریگ بروک مین کے مطابق جی پی ٹی-5.5 پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ذہین اور intuitive ہے، یعنی یہ ’پیچیدہ اور کئی حصوں پر مشتمل کاموں‘ کو خود سمجھ کر انجام دے سکتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ اس ماڈل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ کم رہنمائی کے ساتھ کہیں زیادہ کام کر سکتا ہے۔