آپریشن ضرب عضب شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں فضائی بمباری سے 47 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ان کے 12 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 19, 2014
بمباری کے باعث شمالی وزیرستان میں 30 دہشت گرد جب کہ خیبرایجنسی میں 17 شدت پسند مارے گئے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آج شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 47 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 12 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں 47 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے 12 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے شمالی وزیرستان میں 30 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 7 ٹھکانے تباہ ہوئے جب کہ خیبرایجنسی میں 17 شدت پسند مارے گئے اور ان کے 5 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ پاک فوج کی جانب سے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی 9 گاڑیاں اور متعدد سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 16 جون سے دہشت گردوں کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب میں اب تک 500 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں جب کہ اس دوران 30 کے قریب فوجی جوان بھی شہید ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |