کراچی؛ ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کے کپڑے چوری کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

گرفتار کیے گئے ملزم کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس


اسٹاف رپورٹر April 27, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے 104 کپڑے کے بنڈلز کی چوری میں ملوث ملزم اعجاز کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ توحید الرحمان کےمطابق گرفتار کیے گئے ملزم نے دیگر مفرور ملزمان کے ساتھ  مل کر چوری کی واردات کی تھی۔

واقعے کا مقدمہ 21 اپریل کو تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔  پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔