دپیكا نے رنویر کو اپنے لئے ’مسٹر پرفیکٹ‘ قرار دے دیا

رنویر سنگھ میری زندگی كےلئے موزوں شخص ہیں كیونكہ میں بہت جذباتی ہوں اور وہ بہت ٹھنڈے دماغ سے سوچتے ہیں، دپیکا


ویب ڈیسک August 19, 2014
مجھے ناكامی سے ڈرنہیں لگتا بلکہ میرے كیریئر كی بنیاد میرے مداحوں كی پسند اور ناپسند پر ہے، بالی ووڈ اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار ہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ابھی تک شادی کا فیصلہ نہیں کیا لیکن رنویر سنگھ ہی میرے لئے موزوں شخص ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیكا پڈوكون کا کہنا تھا كہ شادی ضرور كروں گی لیكن اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ میری زندگی كےلئے موزوں شخص ہیں كیونكہ میں بہت جذباتی ہوں اور وہ بہت ٹھنڈے دماغ سے سوچنے والے انسان ہیں اور ان کی یہی ادا مجھے بہت اچھی لگتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ناكامی سے ڈرنہیں لگتا بلکہ میرے كیریئر كی بنیاد میرے مداحوں كی پسند اور ناپسند پر ہے۔


واضح رہے کہ بالی ووڈ جوڑی کو متعدد تقاریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور ہماری کیمسٹری بھی ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں