پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

ملک کسی آزادی اورانقلاب مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا تمام ملکی مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جانے چاہئیں، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک August 19, 2014
یوم آزادی سے قبل قومی اسمبلی میں بھی جمہوریت کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے تحفظ کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پیپلزپارٹی کی فائزہ ملک کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی مفاد میں ہے، ایوان کے منتخب ارکان کسی بھی غیرآئینی اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ ملک اس وقت کسی آزادی اور انقلاب مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام ملکی مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جانے چاہئیں۔

واضح رہے کہ یوم آزادی سے قبل قومی اسمبلی میں بھی جمہوریت کے حق میں قرارداد منظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں