فلٹر لگی تصاویر نے لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بنادی

خاتون کی اصل تصاویر نہ ہونے کے باعث لوگوں کو اسے پہچاننے میں مشکلات کا سامنا رہا  


ویب ڈیسک April 28, 2026

میکسیکو میں لاپتہ ہونے والی 30 سالہ خاتون کے کیس نے سوشل میڈیا فلٹرز کے استعمال پر بحث چھیڑ دی۔

گریسیا گواڈیلوپے اورانتس مینڈوزا 12 اپریل کو اوکوزوکواؤٹلا ڈی ایسپینوسا سے لاپتہ ہوئیں جس پر پولیس نے انکی تلاش شروع کی۔

پولیس نے خاتون کی سوشل میڈیا تصاویر سے پوسٹرز بنائے تاہم قریبی افراد کے مطابق تصاویر میں ان کی شکل حقیقت سے مختلف تھی جس سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔

سوشل میڈیا پر بھی سوال اٹھایا گیا کہ فلٹرز والی تصاویر کے ساتھ تلاش کیسے ممکن ہے۔ چند روز بعد خاتون کو اوکوزوکواؤٹلا اور جیکوئپیلاس کے درمیان شاہراہ سے زندہ برآمد کر لیا گیا۔

ماہرین کے مطابق فلٹرز اور ایڈیٹنگ سے بھرپور تصاویر لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کے بجائے رکاوٹ بن سکتی ہیں۔