پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کے کٹھ پتلی گودی میڈیا نے مضحکہ خیزاور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف بدلہ لینے اور حملہ کرنے کیلئے اشتعال انگیزی پھیلائی۔ بھارتی میڈیا مودی کے مذموم سیاسی عزائم کیلئے مسلمان دشمنی کے زہر کو بھی معاشرے میں بھرتا رہا۔
بھارتی صحافیوں اور حکام کی میٹنگ کی اندرونی کہانیوں نے بھارتی سیکیورٹی ناکامی کی قلعی کھول دی۔ بھارتی میڈیا نے صحافتی اقدار کو پس پشت ڈال کر منصوبہ بندی کے تحت پاکستان مخالف منفی بیانیہ پھیلایا۔
مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے عوام نے بھی پہلگام ڈرامہ کو مودی کی سازش قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا۔