ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھا مداح زار و قطار رو پڑا

ننھا مداح جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتا ہے اور غصے میں اپنا بیٹ زمین پر پھینک دیتا ہے


اسپورٹس ڈیسک April 28, 2026

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ایک کمسن مداح کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے آٹوگراف لینے میں ناکام رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ کئی بار کوہلی کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے مگر سیکیورٹی اہلکار اسے روک دیتے ہیں۔

بچہ کوہلی کو آواز بھی لگاتا ہے لیکن وہ سنی ان سنی کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کرکٹر کی توجہ حاصل نہ کر پانے پر بچہ آخرکار مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتا ہے۔

اس دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتا ہے اور غصے میں اپنا بیٹ زمین پر پھینک دیتا ہے۔

مایوس بچے کے رونے کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو کے وقت کی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم رائل چیلنجرز بینگلور کے کھلاڑی کوہلی پیر کی رات دہلی میں موجود تھے۔