بشری بی بی کی آنکھ کے معائنہ کے سلسلے میں الشفا آئی ٹرسٹ کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ندیم قریشی اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے۔
ڈاکٹر ندیم قریشی بشری بی بی کی آنکھ کا معائنہ کریں گے، اڈیالہ جیل ہسپتال لے طبی عملہ کی بھی معاونت حاصل ہوگی۔
بشری بی بی کا 17 اپریل کو شفا آئی ٹرسٹ ہسپتال میں دائیں آنکھ کا آپریشن ہوا تھا، بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹیچمنٹ (Retinal Detachment) کی تشخیص ہوئی تھی۔