اب مذاکرات نہیں بلکہ عمران خان کی قیادت میں مارچ ہوگا شاہ محمود قریشی

چیرمین تحریک انصاف عمران خان 6 بجے مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ مرکزی قیادت بھی ان کے ساتھ ہوگی، نائب صدر تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 19, 2014
موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے،شاہ محمود قریبی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات نہیں ہوں گے اور صرف مارچ ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حکومتی کمیٹی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں صرف مارچ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج 6 بجے مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ مرکزی قیادت بھی ان کے ساتھ موجود ہو گی اور ہم شاہراہ دستور پر جائیں گے، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اس کی کمیٹیاں بھی دھاندلی سے ہی بنی ہیں اس لئے کسی کمیٹی سے بات نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے قبل اتوار کو عمران خان حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں