آئی ایم ایف کا حکومت کی اقتصادی استحکام کیلئے اختیار کی گئی پالیسیوں پر اظہار اطمینان

پاکستاس میں نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی آرہی ہے اورمعاشی اشاریئے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف


ویب ڈیسک August 19, 2014
معیشت سے متعلق حکومت کا اصلاحاتی منصوبہ برقرار ہے,آئی ایم ایف فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت کی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کی بحالی کے لئے اختیار کی جانے والی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کے جاری پروگرامز کے چوتھے جائزے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد اپنی رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب اٹھائے گئے اقدامات سے اقتصادی صورت حال بہتر ہورہی ہے۔ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں تیزی آرہی ہے اورمعاشی اشاریئے بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 15-2014 کے دوران جی ڈی پی کی شرح گزشتہ مالی سال کی نسبت بڑھنے کی توقع ہے۔ رواں برس کے عبوری جائزے 4.1 فیصد کے مقابلے میں 4.3 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |