کراچی:
شہر قائد کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پریس والی گلی اشفاق پان شاپ کے قریب جھگڑے کے دوران تشدد سے 3 افراد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے کی شناخت 30 سالہ خادم ولد سردار ، 25 سالہ افسر علی ولد نواب علی اور 25 سالہ گل بشیر ولد سردار کے ناموں سے کی گئی۔
زخمیوں کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ محنت مزدوری کے لیے کراچی آئے ہوئے ہیں۔
زخمیوں کا علاقے کے لڑکوں سے جھگڑا ہوا تھا جس میں انہیں ہتھوڑے کے وار کر کے زخمی کیا گیا ہے زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔