چلتی ٹرین میں طالبہ کو جنسی ہراساں کرنا بھارتی فوجی کو مہنگا پڑگیا

فوجی جوان نے چلتی ٹرین میں رات 4 بچے لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچانا شروع کردیا۔


ویب ڈیسک August 19, 2014
لوگوں نےفوجی جوان کی ایسی دھلائی کی کہ شاید اس کو سرحد پر بھی کبھی ایسی درگت کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو فوٹو:فائل

ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوان قوم کے بھی محافظ ہوتے ہیں لیکن بھارت میں چلتی ٹرین کے دوران جب فوجی نے طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تو بھارتیوں کی غیرت ایسی جاگی کہ انہوں نے اسے مارمارکرادھ موا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے شہر دبروگڑھ میں 17 سال کی طالبہ اپنے چچا کے ساتھ ٹرین میں سفرکررہی تھی کہ رات 4 بجے کے دوران ریل میں سوار فوجی جوان نے طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تو لڑکی نے شور مچانا شروع کردیا، پھر کیا تھا ٹرین میں سوار افراد نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورفوجی جوان کی ایسی دھلائی کی کہ شاید اس کو سرحد پر بھی کبھی ایسی درگت کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو، جب مسافرفوجی پراپنا ہاتھا صاف کرنے کے بعد تھک گئے تو انہوں نے گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کم عمر لڑکیوں اور طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ اب تو قوم کے محافظوں نے بھی ان کی عزتوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں