کراچی؛ ایک شخص بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا

مذکورہ شخص کے بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی


ویب ڈیسک April 29, 2026

کراچی:

سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب ایک شخص بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایدھی رضاکار شہری کو نیچے اتارنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

مذکورہ شخص کے بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے انتہائی مہارت سے پول پر چڑھنے والے شخص کو نیچے اتار لیا۔