شادی کس عمر میں کرنی چاہئے؟ مہر النساء کا لڑکیوں کو مشورہ

زندگی میں سب کچھ ایک ساتھ حاصل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ قربانی دینا پڑتی ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک April 29, 2026

پاکستانی اداکارہ مہرالنساء اقبال نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ نوجوان لڑکیوں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر چیز اپنے وقت پر بہتر لگتی ہے، اس لیے مناسب وقت پر شادی کر لینا ایک اچھا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے عمر اور تجربہ بڑھتا ہے انسان کی سوچ اور ترجیحات بھی بدل جاتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ معیار بلند ہو جاتا ہے جس کے باعث شادی کا فیصلہ کرنا مشکل ہو سکتا ہے، اس لیے کم عمری میں سمجھداری سے فیصلہ کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے بعد بھی پیشہ ورانہ زندگی جاری رکھی جا سکتی ہے تاہم انسان کو اپنی توقعات میں توازن رکھنا پڑتا ہے۔

ان کے بقول زندگی میں سب کچھ ایک ساتھ حاصل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ قربانی دینا پڑتی ہے اور اسی سے ایک مضبوط رشتہ اور گھر قائم ہوتا ہے۔