تعلقہ لطیف آباد بھی شدید مالی بحران سے دو چار

80لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے گاڑیوں کو ڈیزل کی فراہمی بند کر دی.


Numainda Express September 25, 2012
صحت و صفائی کی صورتحال سنگین ہو نے کا خدشہ، متبادل انتظام کر لیں گے، تعلقہ آفیسر

RAWALPINDI: تعلقہ سٹی حیدرآبا د کے بعد تعلقہ لطیف آباد بھی شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا۔

لاکھوں روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ٹھیکیدار نے کچرا اٹھانے والی گاڑیوں اور فائر ٹینڈرز کا ڈیزل بند کر دیا۔

پیر کی صبح لطیف آباد نمبر 9 میں واقع پٹرول پمپس سے تعلقہ لطیف آباد کی گاڑیوں کو ڈیزل فراہم نہیں کیا گیا، پمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ روپے کے بقایاجات کے باعث وہ کمپنی سے ڈیزل خریدنے سے قاصر ہیں۔

ڈیزل نہ ملنے سے تعلقہ لطیف آباد کی 70 فیصد گاڑیاں اور چاروں فائر ٹینڈرز متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ایک ماہ سے مختلف گاڑیوں کی مرمت کا عمل بھی عدم ادائیگی کے باعث معطل ہے اگر یہی حالات برقرار رہے تو لطیف آباد میں صحت و صفائی کی صورتحال بھی تعلقہ سٹی جیسی ہو سکتی ہے۔

جہاں کروڑوں روپے خرچ دکھانے کے باوجود اب تک بہتری نہیں ہو سکی اور وہاں بھی ڈیزل کی فراہمی بند ہے۔ اسی طرح تعلقہ قاسم آباد کی 2 گاڑیاں بھی خراب کھڑی ہیں۔موجودہ حالات میں اگر حیدرآباد میں آتشزدگی کا کوئی بڑا واقعہ رونما ہو گیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں تعلقہ آفیسر محمد شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ ڈیزل ضرور بند ہوا ہے لیکن متبادل انتظام کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |