غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کے کاروبار کے خلاف کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ٹیم نے ایٹریئم ٹریفک سگنل، بینک الفلاح کے قریب کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران ملزم عبدالقیوم ولد عبدالغفور کو گرفتار کر لیا گیا۔
قانونی طور پر ایرانی اور دیگر غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا، ملزم کے قبضے سے تقریباً 7 ارب ایرانی ریال اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔
موبائل فون سے غیر قانونی کرنسی لین دین کے اہم شواہد حاصل ہوئے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بلیک مارکیٹ میں غیر قانونی کرنسی کاروبار کا اعتراف کیا۔
ملزم روزانہ بڑی مالیت کے لین دین میں ملوث رہا، ملزم کو برآمد شدہ کرنسی اور شواہد سمیت ایف آئی اے سی سی سی تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔