محکمہ موسمیات کی جنوبی پنجاب میں ہیٹ برسٹ سے متعلق وضاحت سامنے آگئی

ہیٹ برسٹ کی صورت میں 5 سے 10 منٹ میں درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جاتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 30, 2026

سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جنوبی پنجاب میں ہیٹ برسٹ اور ال نینو جیسی اصطلاح استعمال کرنے سے متعلق پاکستان محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آگئی۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ برسٹ کی صورت میں 5 سے 10 منٹ میں درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جاتا ہے جبکہ رات 2 بجے درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

اس کے ساتھ نمی صفر ہو جاتی ہے اور سانس لینا مشکل حتیٰ کہ پودے تک جھلس جاتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ادارے نے اس حوالے سے کوئی ایڈوائزی جاری نہیں کی، یہ افواہیں عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنتی ہیں۔ محکمہ موسمیات پیش گوئی صرف مصدقہ اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پر فراہم کرتا ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے بارے میں معلومات کے لیے صرف پاکستان محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ یا سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا کریں۔ غیر مصدقہ اور غیر سرکاری ذرائع سے پھیلائی گئی خبروں پر یقین نہ کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے وسائل اور رہنمائی سے عوام کی حفاظت یقینی بنائیں، اس دوران افواہوں کو نظر انداز کریں اور صرف مستند ذرائع سے رجوع کریں۔