اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ وزیراعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری بنے ہوئے ہیں عمران خان

نواز شریف کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا جب کہ خورشید شاہ وزیراعظم کے پرائیویٹ سیکرٹری بنے ہوئے ہیں،سربراہ پی ٹی آئی


ویب ڈیسک August 19, 2014
وزیراعظم نواز شریف ضدی بچے ہیں ان کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا،عمران خان۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD:

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیراعظم نوازشریف کے پرائیویٹ سیکریٹری بنے ہوئے ہیں۔


شاہ زیب خانزادہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نواز شریف کے پرائیویٹ سیکرٹری ہیں ان سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، دونوں نے آپس میں مک مکا کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شریف برادران کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر قائم ہیں اور اس سے کسی قیمت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا نیا نام طارق بن زیاد رکھ لیا ہے، ناانصافی کے شکار عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، کشتیاں جلا کر اسلام آباد آئے ہیں اور وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضدی بچے ہیں ان کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا، 14 ماہ سے کہہ رہا ہوں اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں ہر نکلیں گے اور اب سڑکوں پر ہیں تو انصاف لے کر ہی واپس جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |