یہود و ہنود اسلام دشمنی کی انتہا کو پہنچ گئےدانش دیدار

گستاخانہ فلم کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کا سلسلہ جاری، مختلف تنظیموں کی ریلیاں.


Numainda Express September 25, 2012
حیدرآباد: گستاخانہ فلم کیخلاف ریلی میں شریک بچی پوسٹر لیے اپنے نبیؐ سے محبت کا اظہار کر رہی ہے فوٹو : ایکسپریس

حیدرآباد میں پیر کو بھی گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

آل پاکستان پیپلز قومی موومنٹ نے گستاخانہ فلم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پادری ٹیری جونز کا پُتلا بھی نذر آتش کیا۔

دیداردانش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہود و ہنود اسلام دشمنی کی انتہا کو چھو رہے ہیں۔

لیکن عالم اسلام کی غیرت کا امتحان لینے والوں کو عاشقان مصطفٰے ﷺ نشان عبرت بنا دیںگے۔ متحدہ لیبر فیڈریشن لاکھڑا کول فیلڈ یونٹ کے زیر اہتمام علماء کمیٹی کے صدر مفتی حبیب اللہ خان کی قیادت میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جامع مسجد لاکھڑا کے قریب جلسہ منعقد کیا گیا۔

مفتی حبیب اللہ خان نے گستاخانہ فلم کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری، مذاہب کے مابین نفرت اور تصادم پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ۔

دریں اثنا ٹنڈو محمد خان میں پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد حسن سومرو، پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی شفیع سٹھیو کی قیادت میں گستاخانہ فلم کیخلاف ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں