پی ایس ایل11 فائنل: حیدرآباد کنگز مین کا پشاور زلمی کو 130 رنز کا ہدف

پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم 18 اوورز میں  129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک May 03, 2026
(تصویر: اے ایف پی)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں حیدرآباد کنگز میں نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ کے فائنل مقابلے میں پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم 18 اوورز میں  129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لبوشین 20، حسان خان 12، معاذ صداقت 11،حنین شاہ 9، عثمان خان 8، عاکف جاوید 5، عرفان خان 1، کوشل پریرا 1، اور گلین میکسویل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 4 اور ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سفیان مقیم اور محمد باسط نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔