کراچی:
شہر قائد میں کورنگی بلال چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے بعد زخمی سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق باغِ کورنگی کے قریب پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔
جوابی کارروائی میں پولیس زخمی سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت راشد ولد عطا کریم کھ۔ نام سے کی گئی جبکہ دیگر ملزمان میں معیز، وقار اور انس شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے تین پستول، متعدد گولیاں، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔