زخمی جنید خان کی جگہ فاسٹ بولر محمد عرفان ون ڈے اسکواڈ میں شامل

محمد عرفان بدھ کو سری لنکا روانہ ہوں گے جہاں 23 اگست سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گے


ویب ڈیسک August 19, 2014
محمد عرفان نومبر 2013 کے بعد سے کمر میں انجری کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ سے دور ہیں۔ فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ ون ڈے سیریز کے لئے محمد عرفان کو فوری طلب کرلیا۔


جنید خان کولمبو ٹیسٹ میں لنکن بولر دھمیکا پرساد کی برق رفتار گیند سر میں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے لئے قومی سلیکٹرز نے محمد عرفان کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے،27 ون ڈے میچز میں 39 وکٹیں لینے والے محمد عرفان بدھ کو سری لنکا روانہ ہوں گے جہاں 23 اگست سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لیں گے،محمد عرفان نومبر 2013 کے بعد سے کمر میں انجری کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ سے دور ہیں تاہم قومی ٹیم کے سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔


دوسری جانب قومی ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ جنید خان تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور پریکٹس بھی شروع کردی تاہم کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر محمد عرفان کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عرفان کی شمولیت کے بعد بولنگ لائن مزید مضبوط ہوگی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں