راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، بھارتی شہری گرفتار کو کر لیا گیا

ملزم غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہو کر یہاں سکونت اختیار کیے ہوئے تھا، جو ایک جرم ہے


ویب ڈیسک May 04, 2026

راولپنڈی کے تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق مشکوک شخص دھمیال کی طرف جا رہا تھا تاہم پولیس کو دیکھ کر واپس مڑا، جس پر اسے روک کر تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق جب اس سے شناختی دستاویزات طلب کی گئیں تو اس کے پاس کوئی دستاویز موجود نہ تھی۔

ملزم نے اپنا نام دلیر مشتاق بتایا اور پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ بھارت کا سکونتی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے دو بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہو کر یہاں سکونت اختیار کیے ہوئے تھا، جو ایک جرم ہے۔