ایران کا امارات کی آئل تنصیب پر ڈرون حملہ؛ خام تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

آبنائے ہرمز کی ایرانی بندش کے باعث پہلے ہی تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں


ویب ڈیسک May 04, 2026
ایران کے اماراتی آئل تنصیب پر حملے بعد خام تیل کروڈ برینٹ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی تیل منڈی میں یوں تو آج شدید اتار چڑھاؤ رہا لیکن متحدہ عرب امارات کی آئل تنصیب پر ایانی حملے کے بعد اس میں اچانک اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے اور اس میں آگ لگنے کی خبر آتے ہی تیل کی عالمی منڈی میں افراتفری مچ گئی۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی جو کہ یکدم 5 فیصد اضافہ ہے اور یہ دن بھر میں سب سے بڑا ریکارڈ کیا گیا اضافہ ہے۔

یاد رہے کہ امارات کی فُجیرہ کی بندرگاہ کے ذریعے ابوظہبی کے تیل کے ذخائر سے پائپ لائن کے ذریعے خام تیل لایا جاتا ہے اور عالمی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی دن بھر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ رہا جب ایک طرف ایران کے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی خبروں نے قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں تو وہیں ان خبروں کی تردید کے بعد قیمتیں دوبارہ نیچے آگئی تھیں۔

تاہم متحدہ عرب امارات میں فجیرہ کی بندرگاہ کی آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے کی خبر نے خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔