کراچی:
جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی نے اثاثوں کو محفوظ بنانے میں سونے کی فوری ضرورت کو کم کر دیا ہے۔
عالمی سطح پر طلب گھنٹے اور فروخت کے دباو کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل چوتھے روز بھی کمی واقع ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 4ہزار 555ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 77ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 801روپے کی کمی سے 4لاکھ 09ہزار 689روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 65 سینٹس کی کمی سے 73ڈالر 65 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 65روپے کی کمی سے 7ہزار 849روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 6ہزار 729روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ رجحان نے سابقہ ریکارڈ کی بلندیوں کے بعد فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔ مہنگائی کو متاثر کرنے والی تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے کی وجہ سے مضبوط امریکی ڈالر نے سونے کی طاقت کو فی الوقت کمزور کر دیا ہے۔
اس قلیل مدتی تیزی سے گراوٹ کے باوجود کچھ مارکیٹ تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ طویل المدت بنیادوں پر سونا ایک محفوظ اثاثے کے طور پر برقرار رہ سکتا ہے۔