انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے نئے اپڈیٹ سائیکل کے تحت کئی پرانے اسمارٹ فونز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اثر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پر پڑے گا۔ یہ اقدام سیکیورٹی، کارکردگی اور نئے فیچرز کے ساتھ بہتر مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
اب وہ آئی فونز جن میں آئی او ای 15.1 یا اس سے نیا ورژن نہیں چل سکتا، ان پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ اس میں خاص طور پر پرانے ماڈلز جیسے آئی فون 5 سیریز اور آئی فون 6 سیریز شامل ہیں کیونکہ یہ مطلوبہ سافٹ ویئر تک اپگریڈ نہیں ہو سکتے۔
ایسی ڈیوائسز جو پرانے آئی او ایس ورژنز پر ہی رہیں گی ان میں بتدریج واٹس ایپ کی سہولیات ختم ہوتی جائیں گی، حتیٰ کہ میسجنگ بھی بند ہو جائے گی۔
جن آئی فونز پر آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال نہیں ہو سکتا، ان میں درج ذیل ڈیوائسز شامل ہیں:
• iPhone 5
• iPhone 5c
• iPhone 5s
• iPhone 6
• iPhone 6 Plus
یہ تمام ماڈلز اب واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ساتھ مطابقت نہیں رکھیں گے۔