کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، دو زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ پرتشدد واقعات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں ارم اپارٹمنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت محمد واجد جبکہ زخمی کی محمد بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں افراد کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں ندی کنارے فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔