کراچی کے عوام نے وی آئی پی کلچر کی دھجیاں اڑادیں، بلاول چورنگی پر اہم شخصیت کا پروٹوکول توڑ ڈالا

ذرائع کے مطابق آدھے گھنٹے تک روکے جانے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا


عمر راشد May 06, 2026

کراچی کے عوام نے وی آئی پی کلچر کی دھجیاں اڑادیں، بلاول چورنگی پر اہم شخصیت کا پروٹوکول توڑ ڈالا۔

ذرائع کے مطابق بلاول چورنگی پر سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث آدھا گھنٹہ تک ٹریفک روکے رکھنے کے بعد عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عین موقع پر جب سیکیورٹی کے قافلے پہنچنا شروع ہوئے لوگ ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے سامنے آگئے جس کے باعث قافلے میں شامل گاڑیاں پھنس گئیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میئڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی پروٹوکول میں شہریوں کو طویل انتظار کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔