’فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘؛سفاک شخص نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

لڑکی کے والد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا، تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، حکام


ویب ڈیسک May 06, 2026

راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں سولہ سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے لڑکی کے قتل  کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جب کہ واہ کینٹ پولیس موقع پر موجود ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کے والد نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا، تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے کہا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس نے کہا کہ ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع  نے کہا کہ والد نے  بیٹی کو مبینہ طور پر  غیرت کے نام پر قتل کیا، والد کو شک تھا کہ بیٹی فون پر کسی سے رابطے میں ہے۔