شوق کا کوئی مول نہیں خاتون نے ناخن 14 انچ تک بڑھالیے
54 سالہ ڈرمونڈ لارا نے اپنے اس انوکھے فیشن کی خاطر 8 سالوں سے نا خنوں کو نہیں کاٹا۔
MULTAN:
خواتین اپنے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے ناخنوں کو ایک حد تک بڑھاتی ہیں لیکن امریکا میں ایک ایسی خاتون بھی ہیں جنھوں نے اپنے نا خنوں کو 14 انچ تک بڑھا کر منفرد مقام ہی حاصل کر لیا ہے۔
امریکی ریاست نیو جرسی کی رہائشی 54 سالہ ڈرمونڈ لارا نے اپنے اس انوکھے فیشن کی خاطر 8 سالوں سے نا خنوں کو نہیں کاٹا۔ یہ خاتون چار بچوں کی ما ں ہیں لیکن اپنے ہاتھ کے ان ناخنوں کا بھی اپنی اولاد ہی کی طرح خیال رکھتی ہیں۔ ڈرمونڈ لارا کا کہنا ہے وہ ہر ماہ ان کی سجاوٹ اور صفائی کے لیے سیلون میں 12 گھنٹے 100 پاؤنڈ خرچ کرتی ہیں جب کہ ان کے اتنے لمبے ناخن روز مرہ کے گھریلو کاموں کی ا نجام دہی میں کوئی مشکل پیدا نہیں کرتے۔
لارا کا مزید کہنا ہے کہ اتنے لمبے نا خن بڑ ھا نا ایک فن ہے اور ہر عورت یہ کا م نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ان ناخنوں کے ہمراہ کوکنگ سے لے کر ڈرائیونگ اور پیانو بجانے تک ہر کام بخوبی انجام دے لیتی ہیں۔