بینائی کے پیدائشی مرض میں مبتلا پنجاب پولیس کے افسر کی سی ایس ایس امتحان میں دوسری پوزیشن

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا محسن خالد کا انتخاب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) میں ہوا ہے


ویب ڈیسک May 06, 2026

پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس آفیسر محسن خالد نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔

محسن خالد کی سنٹرل پولیس آفس آمد اور آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات ہوئی، آئی جی پنجاب نے محسن خالد کی حوصلہ افزائی کی اور والدین کو بھی مبارکباد دی۔

محسن خالد نے سی ایس ایس امتحان میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، محسن خالد بینائی کے پیدائشی مرض میں مبتلا ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا محسن خالد کا انتخاب پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) میں ہوا ہے، محسن خالد اس وقت اسپیشل برانچ پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، محسن خالد نے 2025 میں بطور انٹیلی جنس آفیسر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ محسن خالد نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرکے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بینائی کے پیدائشی مرض کے باوجود بہترین کامیابی پر محسن خالد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود بیٹے کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے والدین کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھ کر نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی بھرپور خدمت کی جائے، آئی جی پنجاب نے محسن خالد کو ٹریننگ بھرپور تندہی اور لگن سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔