راولپنڈی میں تھانے کے دروازے پر فائرنگ سے پولیس حراست میں موجود قتل کا ملزم جاں بحق

قتل کے مقدمہ کے ملزم کو اعلیٰ پولیس حکام کے پاس پیش کرنے کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، پولیس ذرائع


عمران اصغر May 06, 2026

راولپنڈی تھانہ دھمیال کے گیٹ پر ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پولیس کی حراست میں قتل کا ملزم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے گھٹ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آکر پولیس کی حراست میں موجود قتل کا ملزم مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمہ کا ملزم اعلیٰ پولیس حکام کے پاس پیش کرنے کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، ملزم کو گاڑی سے اتار کر تھانے کے اندر کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پولیس اہلکار بھاگ نکلے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔