کیا ٹرمپ اسلام آباد آنے والے ہیں؟ ڈاکٹر ساجد تارڑ کے دعوے ہلچل مچا دی

اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے، تجزیہ کار


ویب ڈیسک May 07, 2026

واشنگٹن:

تجزیہ کار ڈاکٹر ساجد تارڑ کا ایک اہم ویڈیو بیان منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر ساجد تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں جبکہ خطے میں جاری کشیدگی کے ماحول میں بڑی سفارتی پیش رفت کے امکانات بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دارالحکومت ایک بار پھر عالمی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ہے اور مختلف عالمی طاقتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی آ رہی ہے۔

ڈاکٹر ساجد تارڑ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری تناؤ میں کمی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں جبکہ ممکنہ جنگ بندی سے متعلق بھی اہم اشارے سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نئی پیش رفت دیکھنے کو مل سکتی ہے جس کے اثرات پورے خطے کی سیاست پر مرتب ہوں گے۔