پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔
آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا اور تیسرا ون ڈے میچ 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تینوں میچز شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 4 بجے ہوگا۔
یہ سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہوگی۔
آسٹریلیا نے رواں سال جنوری میں پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے دورہ کیا تھا۔
آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔