راولپنڈی:
صادق آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ سے زائد مالیت کا 10 تولہ سونا، 60 ہزار سے زائد مالیت کی 15 تولہ چاندی، موبائل فون اور رقم 17 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
گرفتار شخص نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر واردات کی تھی۔
صادق آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔