پاک فوج کی دورِ حاضر کی جدید جنگ پر خصوصی ڈاکومنٹری ریلیز

ربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے پاکستان کی تینوں افواج کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا


ویب ڈیسک May 08, 2026

ملٹی ڈومین آپریشن کی بدولت معرکۂ حق میں کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری کر دی گئی۔

معرکۂ حق میں بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے ملٹی ڈومین آپریشن کر کے دنیا پر ہیبت طاری کر دی۔ جدید دور کی جنگ میں پاکستانی ڈرونز نے نگرانی کے ذریعے حساس علاقوں میں مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا۔ 

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بروقت ردعمل اور مؤثر حکمتِ عملی سے فضائی محاذ پر دشمن کو دھول چٹا دی۔ پاک بحریہ کے جدید سب میرینز اور ہتھیاروں کے باعث بھارت بحری سرحد پر آگے بڑھنے کی جرأت نہ کر سکا۔

معرکۂ حق کے دوران مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے تینوں افواج کے درمیان فوری اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا۔ پاکستان نے سائبر، اسپیس، انفارمیشن اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں سے دشمن کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا۔

سفارتی اور عسکری ہم آہنگی نے معرکۂ حق میں پاکستان کی مجموعی حکمتِ عملی کو کامیاب بنایا۔ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ تیاری اور ملٹی ڈومین آپریشن کی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔