بیس بال کے ایک میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک تماشائی بال پکڑنے کی کوشش میں نہ صرف ناکام رہا بلکہ اپنی کولڈ ڈرنک ساتھ بیٹھی خاتون پر گرا بیٹھا۔
یہ دلچسپ واقعہ کلیولینڈ گارجینز اور آکلینڈ ایتھلیٹکس کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح ایک ہاتھ میں کولڈ ڈرنک پکڑے ہوئے دوسرے ہاتھ سے گیند کیچ کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر بال اس کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے اور مشروب پوری طرح خاتون پر گر جاتا ہے۔
خوش قسمتی سے خاتون نے غصہ کرنے کے بجائے ہنس کر صورتحال کو سنبھال لیا جس پر صارفین نے اس کے ردعمل کو بھی خوب سراہا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کئی افراد نے مذاق میں کہا کہ اب اس شخص کو نئی کولڈ ڈرنک کے ساتھ خاتون کے لیے دوبارہ ناچوز بھی خریدنے پڑیں گے۔
واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور بیس بال شائقین نے اسے ’سال کا سب سے مزاحیہ اسٹیڈیم مومنٹ‘ قرار دیا۔