برطانیہ کی ایک کاؤنٹی سرے میں رہنے والے ایک امیر خاندان کو اپنے بڑے گھر اور دو کتوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک ملازم کی تلاش ہے، جسے سالانہ 50 ہزار پاؤنڈ (1 کروڑ 89 لاکھ پاکستانی روپے) تک تنخواہ دی جائے گی۔
یہ فل ٹائم نوکری ایک ’دوستانہ اور سادہ مزاج‘ خاندان کے لیے ہوگی، جس کا مقصد گھر کے روزمرہ معاملات کو بخوبی چلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ذمہ داریوں میں خاندان کے دو کتوں کی مکمل دیکھ بھال شامل ہے، جس میں انہیں روزانہ گھمانا، کھانا دینا اور گھر کے اندر باہر آنے جانے کا خیال رکھنا شامل ہے۔
ہاؤس کیپر کو ہفتے میں 40 گھنٹے، پیر سے جمعہ تک کام کرنا ہوگا، البتہ اوقات میں کچھ لچک بھی درکار ہوگی۔
ستمبر سے شروع ہونے والی اس نوکری کی تنخواہ تجربے کے مطابق 45 ہزار سے 50 ہزار پاؤنڈ سالانہ رکھی گئی ہے۔
ملازمت کے اشتہار کے مطابق سرے کے گاؤں چوبہم میں مقیم ایک خاندان ایسے قابلِ اعتماد اور متحرک فل ٹائم ہاؤس کیپر کی تلاش میں ہے جو گھر کے معاملات خوش اسلوبی سے سنبھال سکے۔
یہ ایک عملی نوعیت کی نوکری ہے اور اس کے لیے امیدوار کا خود مختار انداز میں کام کرنا اور روزمرہ گھریلو ذمہ داریوں کی مکمل نگرانی سنبھالنا ضروری ہوگا۔
اس نوکری کی بنیادی ذمہ داری ہاؤس کیپنگ اور خاندان کے دو کتوں کی مستقل دیکھ بھال ہوگی۔