سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت گر گئی، چاندی بھی سستی

عالمی منڈی میں ہونے والی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں



کراچی:

عالمی منڈی میں ہونے والی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ گر گئے۔

سونے اور چاندی کی عالمی سطح پرقیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 713 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج ہفتے کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

مزید برآں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 12 سینٹس کی کمی سے 80 ڈالر 29 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمتیں نیچے آئی ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کی کمی سے 8 ہزار 513 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 7 ہزار 298 روپے کی سطح پر آگئی۔