کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا


منور خان May 10, 2026

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مدراس چوک اسکیم 33 کے قریب فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 19 سالہ احمر علی کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

شارع فیصل آواری ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 34 سالہ ساجد ولد نذیر پاؤں پر گولی لگنے سے جبکہ کورنگی ضیاکالونی میں بھی فائرنگ سے 24 سالہ ساجد ولد منور کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا، چھیپا حکام کے مطابق دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آئے ہیں جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔