بھیڑوں کو تلف کرنے کا عمل روکنے کا حکم فارم پر موجود عملے کیلیے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

بھیڑوں میں سے50 کا تفصیلی معائنہ کیا، 34 کے نمونے لیکر لیب بھیج دیے،اینتھریکس کی علامات نہیں، ڈاکٹر رفیق خانانی.


Staff Reporter September 25, 2012
فوٹو : ایکسپریس/فائل

سندھ ہا ئیکورٹ نے آسٹریلیا سے درآمدشدہ بھیڑوں کوتلف کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے فارم پر فرائض انجام دینے والے انسانوں کے لیے حفاظتی اقدامات کا حکم دیا ہے۔

،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بحرین میں جہاز کے اخراجات زیادہ ہونے کے باعث آسٹریلینز نے بھیڑیں انھیں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پیر کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو پروفیسر ڈاکٹر رفیق ٓخانانی نے ابتدائی رپورٹ پیش کی، بینچ نے پیر کو میٹ کمپنی کے مالک طارق بٹ کی درخواست کی سماعت کی۔

اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل سید عاشق رضا،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل شفیع میمن،سیکریٹری لائیواسٹاک عابد علی شاہ،ڈائریکٹرلائیو اسٹاک ڈاکٹر نذیر کلہوڑو، پروفیسر ڈاکٹر رفیق خانانی اور دیگر پیش ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں