کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی کے علاقے چانڈیو چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور جاں بحق شخص کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 45 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے تاہم متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
واقعہ تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ تاہم ہپولیس واقعے کی نوعیت اور متوفی کی شناخت کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتار گاڑی کی راہ گیر کو ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 بچے بھی معمولی زخمی ہوئے ۔