فریقین مذاکرات کے ذریعے موجودہ سیاسی بحران کا حل نکالیں امریکا اوربرطانیہ

تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے اپیل کی کہ پرتشدد راستہ اختیار نہ کریں،نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 20, 2014
حالیہ بحران کا حل جمہوری اور سیاسی طریقے سے نکالا جائے، برطانوی وزیرخارجہ فوٹو؛فائل

اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے لانگ مارچ اور سیاسی بحران پر امریکا اور برطانیہ نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ بحران کے حوالے سے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کی مکمل حمایت کرتا ہے، سیاسی تنازعات کے حل کے لئے سیاسی اداروں کے استعمال کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران کا حل جمہوری اور سیاسی طریقے سے نکالا جائے اور امید ہے تمام جماعتیں مل کر آئینی طریقے سے مسئلے کا حل نکال لیں گیں۔


دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے بھی ملک میں جاری سیاسی بحران پر بیان دیتے ہوئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے اپیل کی کہ پرتشدد راستہ اختیار نہ کریں اور فریقین معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں