پشاور:
نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسیٰ کے مقام پر دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
میاں عیسیٰ اور جلبئی کے دوگرپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔ اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے میاں عیسیٰ میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا جس پر گاؤں کے لوگوں نے اجرتی قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔